قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں، شبلی فراز
قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، ملک مشکل حالات میں ہے، ہر شہری کو اس کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ اعتراضات کیے گئے، وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش رہی کہ انتخابات کو شفاف بنائیں، وہ ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پرکوئی اعتراض نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہوں۔ جنرل اور سینیٹ الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونا چاہیے، چاہتے ہیں آنے والے جنرل الیکشنز الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ کیذریعے اوورسیز پاکستانی حصہ لیسکیں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا میں بولنے کی صلاحیت ہے، سینیٹ میں ہمارے پاس فیصل واوڈا جیسے بولنے والے نہیں ہیں، جب تک ان سے متعلق فیصلہ نہیں آجاتا وہ حکومت کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ماضی کے حکمرانوں کے برعکس کوئی کیمپ آفس نہیں اور وہ اپنے گھر میں رہتے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کھانے نہیں ملتے، ایک چائے کا کپ ملتا ہے، ملک کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کوبڑھایاگیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک میں جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیا، زینب الرٹ بل پاس ہو چکا ہے لیکن بل کے باوجود عملاً جنسی جرائم کی کمی نظر نہیں آئی۔اس کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، کسی جماعت کو کم نشستیں ملیں تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا، سپریم کورٹ

Related Posts