دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان ڈرائیورز نے مثالی ڈرائیونگ کا ثبوت دیدیا، دبئی کے ایک انشورنس کمپیرژن پلیٹ فارم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں متحدہ عرب امارات کی سڑکیں محفوظ رہیں اور پیش آنے والے حادثات میں پاکستانی ڈرائیورز سب سے کم ملوث پائے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹمر نیشنلٹی کے اعداد وشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور گزشتہ 12 ماہ کے دوران صرف 2.5 فیصد حادثات میں ملوث پائے گئے۔
اعداد و شمار کے حساب سے دیکھا جائے تو لبنان کے ڈرائیورز 3.2 فیصد کے ساتھ دوسرے، فلپائنی ڈرائیورز تیسرے، شام کے ڈرائیورز چوتھے اور اردن کے ڈرائیورز پانچویں نمبر پر رہے۔
یالاکمپیئر کے سی ایف او جوناتھن رولنگ کے مطابق اعداد وشمار کے تحت ہمارے لیے یہ جاننا دلچسپ ہے کہ 2020 میں پاکستانی ڈرائیور متحدہ عرب امارات کے بہترین ڈرائیورز تھے۔جو بہت کم حادثات کا سبب بنے۔