رینجرز اور سی  ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

رینجرز اور سی  ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد گرفتار
رینجرز اور سی  ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے گلستان جوہر سے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا نام واحد حسین عرف گڈو عرف سوداگر ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم واحد حسین ایم کیو ایم لندن کے سرغنہ سلیم عرف سلیم بلوچ عرف سلیم بیلجئیم کا قریبی ساتھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزم واحد لندن میں مقیم سلیم بیلجئیم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولیاں خرید کر دیتا تھا

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم بیلجئیم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تخریب کاریوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم واحد حسین نے سلیم بیلجئیم کے ساتھ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کا غیر قانونی دھندہ بھی کرتا رہا ہے۔

عارف عزیز کا مزید کہا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پارٹی کے لئے جلاو گھیراو، بدنظمی دیگر کاروائیوں میں ملوث رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،4خواتین جاں بحق

Related Posts