کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
معروف اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گزشتہ روز بہن کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔
انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن اور دیگر خواتین کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔صنم جنگ نے بہن کی مایوں کے لیے زرد رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔