کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی 81 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا سب بڑا اسکور 7 وکٹوں پر 198 رنز بنا کر پشاور زلمی کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد عمران نے 15 کے اسکور پر ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔
Arguably the #HBLPSL‘s greatest rivalry resumes for another edition tonight. It’s @PeshawarZalmi taking on @TeamQuetta#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/cBBuvTPCr7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
کیمرون ڈیلپورٹ نے صرف 2 رنز بنائے تھے، جس کے بعد کرس گیل کی جگہ ٹیم میں آنے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز فاف ڈیوپلیسی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے.
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صائم ایوب تھے جو 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تاہم ٹیم کا اسکور 48 رنز تھا، جس میں زیادہ حصہ ڈیوپلیسی کا تھا۔
فاف ڈیوپلیسی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے یہ عندیہ دیا کہ وکٹ سے بلے بازوں کو مدد مل رہی ہے لیکن وہ وہاب ریاض کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Cheeky ????@faf1307 gets a cue to hit a 6#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/RveC5hlHuD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
ڈیوپلیسی نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
کپتان سرفراز احمد نے اعظم خان کے ساتھ مل کر اننگز کو ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا اور اپنی نصف سنچری بنائی۔
Quetta were running away with it when Wahab got the dangerous @faf1307 skying one in the deep! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #PZvQG pic.twitter.com/y4kz69NLjz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
اعظم خان نے 15 ویں اوور کی دوسری گیند پر وہاب ریاض کو بلند و بالا چھکا رسید کیا تو گیند نیشنل اسٹیڈیم کے چھت کے اوپر پہنچ گئی یہ چھکا نیشنل اسٹیڈیم کے بلند ترین چھکوں میں سے ایک تھا۔
دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے اور سرفراز احمد 19 ویں اوور میں وہاب ریاض کو 3 چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
آخری اوور کرنے کے لیے ثاقب محمود آئے اور ابتدائی دو گیندوں پر ہی دو وکٹیں حاصل کیں، جس میں 26 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے اعظم خان اور بین کٹنگ شامل تھے۔
The hometown hero was in spectacular form tonight. ???????? #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/S6y2h1GyYF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021
ثاقب محمود ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر پائے تاہم دو گیندوں کے فرق سے محمد نواز کو بھی آؤٹ کرکے اوور میں تیسری وکٹ گرائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز کی بڑی اننگز کی بدولت اسکور بورڈ پر رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 198 رنز سجایا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض سب سے مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 54 رنز کی مار برداشت کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں ثاقب محمود کو ملی جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے اور اپنی ناقص کارکردگی کے باعث مسلسل شکستوں کے ساتھ کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔
دوسری جانب پشاور زلمی نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کے لیے تین تبدیلیاں کیں جبکہ پشاور زلمی نےگزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








