اسلام آباد میں خوف کی علامت مینٹل گینگ کے تین کارندے گرفتار،سرغنہ فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں خوف کی علامت مینٹل گینگ کے تین کارندے گرفتار،سرغنہ فرار
اسلام آباد میں خوف کی علامت مینٹل گینگ کے تین کارندے گرفتار،سرغنہ فرار

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں نوجوان پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے مینٹل گینگ کے تین کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تشدد کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی بلال خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خود ساختہ مینٹل گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے آرش مسیح نامی لڑکے کو جی سیون سے اغواء کیا اور جی ایٹ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مینٹل گینگ نے مذکورہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی اور بعدازاں علاقے میں دہشت پھیلانے کے لئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے لڑکوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سمیل مسیح ، اسٹیفن مسیح اور شمون مسیح شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے مذکورہ گینگ کے سرغنہ ثاقب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مینٹل گینگ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے آرش مسیح نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثاقب مسیح اور اس نامعلوم ساتھی دھوکے سے اس کو اپنے ساتھ لے گئے تھے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

آرش مسیح کا کہنا تھا کہ ملزمان اس کو سفید گاڑی میں اغواء کیا۔ آرش مسیح کے مطابق ملزمان اس کو زبردستی جنگل ایریا کالونی سیکٹر جی لے گئے۔ وہاں پر ثاقب نے پسٹل نکال کر مجھے مارنا شروع کر دیا ۔ جبکہ اس کے دوسرے ساتھی ساؤل عرف بابو کے خنجر تھا۔

ایم ایم نیوز سے مزید بات چیت کرتے ہوئے آرش مسیح کا کہنا تھا کہ بعدازاں ملزمان اس کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ آرش مسیح کا کہنا تھا ملزمان نے مجھ پر تشدد کرکے سخت زیادتی کی ہے میں پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

Related Posts