پی ایس ایل سیزن 6 کے 8ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے تیز ترین 81 رنزبھی ٹیم کو نہ بچا پائے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کھیلے گئے 8 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے ہدف 199 کو آخری اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی 81 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا سب بڑا اسکور 7 وکٹوں پر 198 رنز بنا کر پشاور زلمی کو ایک مشکل ہدف دے دیا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد عمران نے 15 کے اسکور پر ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔
کیمرون ڈیلپورٹ نے صرف 2 رنز بنائے تھے، جس کے بعد کرس گیل کی جگہ ٹیم میں آنے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز فاف ڈیوپلیسی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے.
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صائم ایوب تھے جو 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تاہم ٹیم کا اسکور 48 رنز تھا، جس میں زیادہ حصہ ڈیوپلیسی کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 199رنز کا ہدف دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








