جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین یوسف پٹھان نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔38 سالہ بیٹسمین کی ریٹائرمنٹ پر سچن ٹندولکر سمیت دیگر کرکٹرز نے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

یوسف پٹھان نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میں اپنی زندگی کی اس اننگز پر فل اسٹاپ لگاؤں لہٰذا میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں۔

یوسف پٹھان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میں پاکستان کیخلاف میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 57 ون ڈے، 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 کی فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ رہے۔ یوسف کا کہنا تھا کہ دو بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنا اور سچن ٹنڈولکر کو اپنے کندھوں پر اٹھانا میرے کیریئر کے یاد گار لمحات ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی نے 6وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts