راولپنڈی : ہائیکورٹ بار کے انتخابات، سردار عبدالرازق خان صدر ،شاہد علی ،شہزاد بھٹی اور حسیب شکور پراچہ سیکریٹری منتخب ،الیکشن جیتنے پر وکلاء کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
27 فروری کو ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے سال22-2120 میں سردار عبدالرازق خان صدر اور شاہد علی شہزاد بھٹی اور حسیب شکور پراچہ آئندہ سال کے لئے سیکریٹری منتخب ہو گئے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر شاہدہ تنویر چوہدری،فنانس سیکریٹری کی نشست پرراجہ عبدالقیوم،لائبریری سیکریٹری محمد ریافت،آڈیٹر راجہ ہارون اصغر،ممبران یگزیکٹو کمیٹی میں طاہرہ بانو مبارک، چوہدری محمد بلال،چوہدری کاشف اسلام،محمد سجادانور راجہ،جمیل اصغر بٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح9بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 4بجے تک جاری رہی جس میں ڈویژن بھر سے4 ہزار877 وکلامیں سے 2390وکلانے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے الیکشن بورڈ کے چیئرمین شیخ محمد یعقوب کی سربراہی 48رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں سینئر ممبران توفیق آصف،ظہیر الدین بابر،اسرار الحق ملک اورچوہدری وارث سمیت دیگر شامل تھے ۔
الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سردار عبدالرازق خان1421ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کی مد مقابل مسز سرکار عباس912ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہیں، جنرل سیکریٹری کیلئے شاہد علی شہزاد بھٹی1279ووٹ لے سیکریٹری منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل حسیب شکور پراچہ1079ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی ایک نشست طارق محمود خان991نمبر لے کرپہلے،محمد بختیار احمد721ووٹ کے ساتھ دوسرے اورعظمت علی خان 323ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،ایڈیشنل سیکریٹری کیلئے رحما قریشی نے 1421ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل حنانعمان860ووٹ حاصل کر سکیں۔
اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر راجہ ارشد رضوان جنجوعہ1211ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل قاضی اظہر محمود1121ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے، نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدوراوں کو ان کے حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اس موقع پر فتح کا جشن منایا گیا کامیاب امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ مٹھائی تقسیم کی گئی۔