اسلام آباد:شہر اقتدار سے کراچی آنے والے ائیر بلیو کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارے کے اڑنے سے قبل جہاز کے انجن سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر دوسرے جہاز میں سفر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، مسافر کا کہنا ہے کہ ائیر بلیو کی انتظامیہ مسافروں کو سننے کے لئے تیار نہیں۔
مسافر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ جہاز کریش ہو سکتا ہے،ہمیں بچایا جائے جہاز کو تبدیل کیا جائے، مسافروں نے مطالبہ کیا کہ جس انجینئر نے جہاز کو کلیئرنس دی ہے، اُسے بھی جہاز میں بٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو نہیں سنا جارہا اور ہمیں جانے بھی نہیں دیا جارہا، مسافروں کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔