ایئر بلو کے طیارے میں فنی خرابی، کریش ہونے کا خدشہ، مسافر نے ویڈیو وائرل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایئر بلو کے طیارے میں فنی خرابی، کریش ہونے کا خدشہ، مسافر نے ویڈیو وائرل کردی
ایئر بلو کے طیارے میں فنی خرابی، کریش ہونے کا خدشہ، مسافر نے ویڈیو وائرل کردی

اسلام آباد:شہر اقتدار سے کراچی آنے والے ائیر بلیو کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارے کے اڑنے سے قبل جہاز کے انجن سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر دوسرے جہاز میں سفر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، مسافر کا کہنا ہے کہ ائیر بلیو کی انتظامیہ مسافروں کو سننے کے لئے تیار نہیں۔

مسافر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ جہاز کریش ہو سکتا ہے،ہمیں بچایا جائے جہاز کو تبدیل کیا جائے، مسافروں نے مطالبہ کیا کہ جس انجینئر نے جہاز کو کلیئرنس دی ہے، اُسے بھی جہاز میں بٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو نہیں سنا جارہا اور ہمیں جانے بھی نہیں دیا جارہا، مسافروں کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

Related Posts