کراچی:پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“کے بعد اب اْن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا‘۔
پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں اْن کی پوسٹ پر 9 لاکھ 26 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔دوسری جانب دنانیر کے لاکھوں مداح اْن کی گلوکاری کو خوب سراہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔