کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد، خوشی سے نہال

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد، خوشی سے نہال
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد، خوشی سے نہال

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بیٹی کے باپ بن گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عماد وسیم نے خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔

عماد وسیم نے مزید بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد رکھا ہے۔

یاد رہے کہ عماد وسیم کی شادی اگست 2019 میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا متاثرہ کھلاڑیوں کے میچز کھیلنے سے کیسز میں اضافہ ہوا،شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

Related Posts