نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

اسلام آباد: نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے کے دوران لڑکے کی موت کا معاملہ، جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز اسپتال موجود ہیں، وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، مرکزی شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات، شہری 30لاکھ اور زیورات سے محروم

Related Posts