آئس لینڈ: آٹھ روز کے دوران آئس لینڈ میں اب تک ریکارڈ کیے گئے زلزلوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سب سے شدت کا زلزلہ 5.6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ زلزلے آتش فشاں پہاڑ میں اندرونی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔
سب سے شدید زلزلہ 24 فروری کی صبح نمودار ہوا اور دارالحکومت رائک جے وِک کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس کی شدت 5.6 تھی ۔ اس کے بعد بھی پانچ شدت کے زلزلے 27 اور یکم مارچ کو محسوس ہوئے۔ تاہم اس دوران چھوٹے بڑے زلزلے اور آفٹرشاکس بھی نوٹ کئے گئے ہیں۔
اب تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض عمارتوں اور سڑکوں میں دراڑیں ضرور نوٹ کی گئی ہیں۔ تاہم رائک جے وِک کے لوگوں نے مسلسل 24 گھنٹے تک تھرتھراہٹ محسوس کی ہے۔ اس طرح وقفے وقفے سے زلزلوں کا دورانیہ پورے ہفتے برقرار رہا ہے۔
گرانڈوک نامی شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل بھی اسی طرح کے زلزلے نوٹ کئے گئے تھے لیکن اب ان کی شدت اور تعداد دونوں ہی بڑھ چکی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ ان کی وجہ سے رات کو خوفزدہ ہوکر بیدار ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب لینڈنگ کے بعد اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دھماکے سے تباہ ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








