نارتھ کیرولینا: پوری دنیا میں مثانے کی نالی کا انفیکشن (یو ٹی آئی) عام ہے اور یہ شدید تکلیف دہ کیفیت بار بار حملہ آور ہوتی ہے لیکن اب پہلی مرتبہ ایک ویکسین سے اس کیفیت کو روکا جاسکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی ویکسین براہِ راست مثانے میں لگائی جاسکتی ہے۔ اندر جاکر یہ ان تمام بیکٹیریا کو روکتی ہے جو یو ٹی آئی کی وجہ بنتے ہیں۔ بالخصوص خواتین میں یہ مرض بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور وہی اس کی زیادہ شکار بھی ہوتی ہیں۔
ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین کی تیارکردہ ویکسین کی رپورٹ نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ جامعہ کے اسکول آف میڈیسن سے وابستہ پیتھالوجی کے پروفیسر سومن ابراہم نے یہ ویکسین بنائی ہے۔ اگرچہ یو ٹی آئی کو روکنے والی بہت سی ویکسین بنائی جاتی رہی ہیں لیکن یہ ویکسین ان سے سب زیادہ بہت مؤثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیر میں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کو جنم دیدیا، کفالت کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








