سپہ سالار سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالار سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور
سپہ سالار سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیانئے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ فورس جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جاری افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کے دوران امن و امان کے لئے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردالفسادکا مقصددہشت گردی کی روک تھام اورعوام کااعتمادبحال کرنا تھا۔آئی ایس پی آر

Related Posts