کوئٹہ میں پھر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، گھروں میں صف ماتم بچھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے 6 کان کن جاں  بحق ہوگئے،2 کو زندہ بچا لیا گیا۔

وا قعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکا لنے کے لیے محکمہ مائنز اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کی گئیں جنہوں نے 15 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پھنسے دو کان کنوں کوریسکیو کرلیا جبکہ 6 کان کنوں عبدالرحمان، سردار ولی، مدد علی ،عبدالرزاق، شفیق اور محمد رحیم کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مزید پڑھیں:نیو کراچی بشیر چو ک کے قریب سلنڈر دھماکہ، 2افراد ہلاک،5زخمی

چیف مائنز انسپکٹرشفقت فیاض نے میڈیا کوبتایا کہ کان 7 سے 800 فٹ گہری ہونے اور کان میں بھری گیس کے اخراج میں وقت لگا جب کہ حادثے کا شکار کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مارواڑ کےعلاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 8 کان کن پھنس گئے۔

دھماکے میں جاں بحق کان کنوں میں سے چار کا تعلق چمن ،ایک کا کوئٹہ اور ایک کا مسلم باغ سے ہے جن کی میتیں طبی معائنے کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔

Related Posts