چیئرمین کا الیکشن، اپوزیشن نے سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے ڈھونڈ نکالے، ایوان میں ہنگامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

spy cameras

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل اپوزیشن ارکان نے سینیٹ ہال کے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرے دریافت کرلئے، ایوان میں ہنگامہ آرائی، سینیٹ ایوان کے اندر اپوزیشن کا احتجاج جبکہ حکومتی ارکان خاموش بیٹھے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ میں نے اورمصدق ملک نے پولنگ بوتھ پر لگے خفیہ کیمرے ڈھونڈ لئے ہیں،پولنگ بوتھ کے اندر بھی کیمرا لگا ہے،مائیکرو فون لگا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرے کی تصویر بھی ٹویٹ کردی۔اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

پی پی سینیٹر کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ صاحب آپ کا کام تھا شفاف انتخابات کرانا ہے، یہ کیمرے کس نے لگائے ؟ ،ہاؤس کا کنٹرول کس کے پاس تھا سب کو پتا ہے۔

مزید پڑھیں:فیصلے کی گھڑی آگئی، نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کی سینیٹر شازیہ مری نے پی ڈی ایم ارکان کو کیمرا برآمدگی سے متعلق آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرا نصب کیا گیا تھا، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے سیکریٹ کیمرے لگے ہیں ، جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔

Related Posts