کورونا کے خلاف جنگ،ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے خلاف جنگ،ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل
کورونا کے خلاف جنگ،ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کردی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کا نام بھی شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو سراہا بھی گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی جان لیوا مرض کے باوجود بھی اپنے فرائض پر ڈٹی رہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک امریکی جریدے نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی جو خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ تاہم کورونا وبا کے خلاف ڈٹے رہنے پر ڈبلیو ایچ او نے پاکستانی ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ہیروز قررا دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران مختلف خدمات پیش کرنے والے 9 ہیروز میں مقبوضہ کشمیر کے ایمبولیس ڈرائیور احمد ڈگو بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کا خطرہ، کراچی کے داخلی راستوں پر اسنیپ چیکنگ شروع

واضح رہے کہ دسمبر2020 میں ڈاکٹر سیمی جمالی کو 21 گریڈ میں ترقی دی گئی تھی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں رہتی ہیں۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو 21 گریڈ میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی گئی تھی۔

Related Posts