کراچی میں اس وقت پیزا بہت عام ہوچکا ہے، شہر بیشتر مقامات پر پیزا باآسانی دستیاب ہے لیکن کراچی میں ایسی پیزا شاپس بھی موجود ہیں جہاں کھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، آج ہم نے ایک ایسی پیزا شاپ کا انتخاب کیا ہے جہاں دو معصوم بچے ویک اینڈ پر اپنے والد کے ساتھ شہریوں کو مزیدار پیزا فراہم کرتے ہیں۔
یہ بچے نوعمر میں کیوں اپنی چھٹیاں کام میں گزارتے ہیں اور یہاں کون کون سے ذائقے میں پیزا دستیاب ہے یہ جاننے کیلئے ہم نے ایک خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا جس جا احوال نذر قارئین ہے۔
پیزا فار یو
گلستان جوہر کے بلاک 14 میں واقع پیزا فار یو کے مالک نے بتایا کہ ہم نے بہت چھوٹے پیمانے پر کام کا آغاز کیا تھا اور شروع میں میرے بچوں نے کام میں میری مدد کی اور ہم نے انتھک محنت اور لگن سے اپنی پیزا شاپ کو آگے بڑھایا اور آج ہمارے پاس پیزا کئی اقسام تیار کی جاتی ہیں اور شہری بڑے شوق سے ہمارا پیزا کھانے کیلئے آتے ہیں۔
پیزفار یو پر موجود بچوں کا کہنا ہے کہ ہم ویک اینڈ پر تفریح کے بجائے اپنے والد کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور جب ہم اپنی پیزا شاپ پر لوگوں کا رش دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے ، ان بچو ں نے آرڈر بکنگ اور فراہمی کے علاوہ پیزا بنانے کے حوالے سے بھی مہارت حاصل کرلی ہے اور اس حوالے سے بچوں کا کہنا ہے کہ ہم نے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے اپنے والد صاحب سے پیزا بنانا سیکھا ہے اور ہمیں پیزا میں استعمال ہونے والی اشیاء کا بھی اندازا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








