پی ایس ایل 6 کی ٹرافی کون تھامے گا، نقاب کشائی 20 جون کو متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کی ٹرافی کی نقاب کشائی 20 کو متوقع ہے ۔ پی سی بی حکام نے فائنل کے لیے ابتدائی طور پر یہی تاریخ تجویز کی ہے۔

کراچی میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ 6 کو ایونٹ کے 14 میچز کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا جس کی وجہ کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کے حکام نے گذشتہ دنوں فرنچائز مالکان سے ملاقات کی جس کے بعد جون میں بقایا 20 میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تبادلہ خیال جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے 2 مجوزہ شیڈول ٹیم مالکان کو ارسال کیے گئے ہیں، وہ ان پر اپنی رائے دیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، ایک شیڈول میں دن میں 2 میچز کا تجویز کیا گیا ہے جبکہ دوسرے میں ہفتے کے 5 دن ایک میچ ہو گا جبکہ ہفتے اور اتوار کو 2 ،2  مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اورانوشکا کے محبت بھرے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گرم موسم کی وجہ سے ڈبل ہیڈر میچز شام 4 بجے شروع کرنے کا ارادہ ہے، اس صورت میں دوسرے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا، اختتام ساڑھے 12 بجے ہونے پر ٹیموں کو ہوٹل پہنچتے پہنچتے رات کے ایک سے ڈیڑھ تک بج سکتے ہیں۔  فائنل کے لیے اتوار 20 جون کی تاریخ سامنے آ گئی، البتہ اس میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔

Related Posts