ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کھیل کے میدان سے فراغت ملتے ہی اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا، اہلیہ انوشکا کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھے وائرل ہوگئیں اور لاکھوں لائیکس مل گئے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی اور اپنی فیملی کی مصروفیات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ نامور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک پیاری تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ کچھ دن قبل ویرات کوہلی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ کی تصویر شیئرکی تھی۔
شائقین نے کرکٹر کی اس پوسٹ پر بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اب تک لاکھوں لائیکس موصول ہوچکے ہیں ۔
یاد رہے کہ اگست 2019 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور بعد ازاں بھارت میں دواستقبالیے دیے گئے تھے۔دونوں کی شادی کی میڈیا پر خوب دھوم مچی تھی اور دونوں کو ہر طرف سے مبارکبادیں دی گئی تھیں۔