لاہور: لاہور کے مشہور شاہی قلعے کی تزعین و آرائش کے دوران 400سال قدیم سرنگ دریافت ہوئی ہے، واضح رہے کہ سرنگ آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
شاہی قلعے کے موجود سرنگ کے اندر ہوا اور روشنی کابھی انتظام ہے جبکہ چراغ جلانے کے لیے طاق موجود ہیں، لاہور کا شاہی قلعہ مغل دور کی ایک اہم یادگار ہے، قلعہ کی موجودہ عمارتوں کے نیچے خفیہ تہہ خانوں،راہداریوں اورسرنگوں کا ایک جال بچھاہوا ہے۔

تزعین و آرائش کے کام کے دوران چارسوسال قدیم ایک سرنگ کے آثار ملے، صدیوں تک زمین کے سینے میں موجود ہونے کے باجوداس سرنگ کی دیواریں مضبوطی کے ساتھ اپنی جگہ قائم ہیں اور اپنی اصل حالت میں موجود ہیں۔
اس منصوبے پر کام کرنے والے والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی کے سب انجینئر حافظ عمر کے مطابق کچھ عرصہ قبل جب موتی مسجد اورمکاتب خانہ کی بحالی اورآرائش وتزئین کا کام شروع کیا توکھدائی کے دوران سرنگ کے آثاربرآمدہوئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








