پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ramadan Moon

اسلام آباد: پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 16 مارچ کو جبکہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادنے کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور پورے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم شعبان بروز منگل 16 مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 29 مارچ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا کا خوف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج سے بند

Related Posts