پشاور:وزیر اعظم عمران خان کل بروز پیر کو خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، پشاور کے قریب زیتون کی شجرکاری کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک وزیر اور دو معاون خصوصی کا اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم کو صوبہ کی سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم 10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم پشاور کے قریب زیتون کی شجرکاری کا آغاز کریں گے، وزیر اعلی کے پی کے محمود خان بھی ہمراہ ہوں گے۔