بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

پشاور: وزیرِ اعظم پاکستان  آج خیبر پختونخوا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران عمران خان نے نوشہرہ آمد کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ زیتون کی شجر کاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہے جس میں ملک بھر کے موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری ہوگی۔

زیتون کی کاشت حکومتی ترجیحات میں شامل ہے جس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے اور قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو نوشہرہ کے دورے کے موقعے پر بلین ٹری سونامی مہم پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

 وزیر اعظم عمران خان خیبر پختونخوا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ وزیرِ اعظم کے پی کے کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ عمران خان کے پی کے کابینہ میں 1 وزیر اور 2 معاونینِ خصوصی کا اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔ وزیرِ اعظم کو صوبائی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخواہ کا دورہ اور زیتون کی شجرکاری

Related Posts