دورہ جنوبی افریقہ سے قبل، قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

corona claims more 63 lives in pakistan

لاہور:دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

باقی تمام افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، جبکہ کیسز کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts