پی ٹی آئی کے ایم پی اے سعید آفریدی کے دفتر کے باہر بارود کی موجودگی کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایم پی اے سعید آفریدی کے دفتر کے باہر بارود کی موجودگی کا انکشاف
پی ٹی آئی کے ایم پی اے سعید آفریدی کے دفتر کے باہر بارود کی موجودگی کا انکشاف

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی کے دفتر کے باہر بارود کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اس حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی ہے، میرے دفتر کے باہر تین دستی بم موجود ہیں۔واضح رہے کہ سعید آفریدی کا دفتر پٹھان کالونی کے علاقے میں واقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 2دستی بم گٹر کے نزدیک اور 1سعید آفریدی کے دفترکے باہر موجود تھا۔ پولیس نے دستی بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، 2منٹ چورنگی پر ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے

Related Posts