ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ظہیر احمد بابر نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ پاک فضائیہ میں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں،دوسری جانب ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی مدت ختم ہوگئی تھی، وزارت دفاع نے نئے ایئر چیف کی تقرری کے لئے سمری وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کی تھی۔

مزید پڑھیں: مجاہد انور خان کا دور ختم، نئے ائیر چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

Related Posts