وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

تازہ ترین

تازہ ترین

PM imran khan corona test positive

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی کورونا ویکسین لگوانے والوں کی صف میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

اب وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، وزیراعظم نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی۔واضح رہے ملک میں پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وباء پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، اسد عمر نے سخت پابندیوں کا عندیہ دے دیا

Related Posts