کورونا کیسز میں اضافہ، اسد عمر نے سخت پابندیوں کا عندیہ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر
50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئی کورونا لہر کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی بنا پر حکومت عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے کی جانب جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خبردار کیا کہ کووڈ کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر کثیر مریض داخل ہو رہے ہیں ، انتہائی نگہداشت والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے انتباہ کرتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو بہتر بنائیں تاکہ کورونا کیسز پر قابو پایا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا بصورت دیگر ہم سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔

اسد عمر نے اپیل کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ نئی کورونا لہر انتہائی خطرناک ہے اس لیے احتیاطی تدابیر پر اتنا ہی بہتر طریقے سے عمل کیا جائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) میں شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 18لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 92ہزارہلاک

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح مجموعی طور پر 7.5 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ شہریوں کی جانب سے ماسک کے استعمال میں کمی اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے صوبائی حکومتوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts