کراچی:سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی پاکستان کی نوجوان خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر کے ساتھ دلچسپ جملے کا استعمال کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کو اس پر عمل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔
ہانیہ عامر کی تصویر کے عقب میں ایک چھوٹی بچی بھی نظر آرہی ہے جس کے لئے اداکارہ نے لکھا کہ میری تصویر کو زوم کر کے دیکھیں جسے خوبصورت طریقے سے خراب کیا گیا ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔