فلوریڈا: لیمور جانور بوزنوں کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ، لیمور میں پھلوں کی خوشبو سونگھنے کی صلاحیت غیرمعمولی طور پر تیز ہوتی ہے۔ جدید تحقیق سے پتا ہے چلا ہے کہ لیمور 50 فٹ کی دوری سے بھی پھلوں کی خوشبو کو محسوس کرلیتے ہیں۔
فلوریڈا میں لیمور کے نام سے قائم فاؤنڈیشن میں ماہرین نے ایک تجربہ کرتے ہوئے کچھ خربوزے ایک گتے کے ڈبے میں چھپا کر رکھ دیئے جسے لیمور نے چند لمحوں میں تلاش کرلیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہوا کا رخ لیمور کی جانب ہو جو پھل کی خوشبو اس کی طرف لے کر جاسکے۔
جانوروں پر ریسرچ ماہر اور مالیکیولر پیتھوبائیلوجی پروفیسر ایلینا کننگھم کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ بوزنے بہت دور سے خوشبو کو محسوس کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اگرچہ یہ خاصیت کئی دیگر جانوروں میں بھی ہوتی ہے لیکن مذکورہ جانور پر یہ تجربہ پہلے نہیں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن 30ہزارویڈیوزہٹا دیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








