حکومت کی فراہم کردہ کورونا ویکسین مریضوں کو مفت فراہم کرتے ہیں، ترجمان اے کے یو ایچ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کی فراہم کردہ کورونا ویکسین مریضوں کو مفت فراہم کرتے ہیں، ترجمان اے کے یو ایچ
حکومت کی فراہم کردہ کورونا ویکسین مریضوں کو مفت فراہم کرتے ہیں، ترجمان اے کے یو ایچ

کراچی: آغا خان یونیورسٹی اسپتال ( اے کے یو ایچ ) کے ترجمان کا کہنا ہے ہم گورنمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ کووڈ ویکسین مریضوں کو مفت فراہم کررہے ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کووڈ ویکسین ” سینوفارم ” صرف رجسٹرڈ مریضوں کو دی جارہی ہے۔

جمعرات کو اے کے یو ایچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسین کی خدمات ان شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( این آئی ایم ایس ) سے رجسٹرڈ ہیں۔ اور جن کو 4 ہندسوں کا پن کوڈ ملا ہوگا۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم مریضوں کو رجسٹرڈ اس لیے کررہے ہیں تاکہ ٹیکے لگانے کے مرکز پر ہجوم سے بچا جا سکے اور لوگوں کو انتظار کی بھی زحمت نہ کرے پڑے۔

اپنے بیان میں اے کے یو ایچ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بزرگ جن کے گھر دور ہیں اور وہ اسپتال آسانی نہیں آسکتے ان کو ویکسین مفت گھر پر فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جن بزرگوں کو گھروں پر ویکسین فراہم کی جائے گی ان سے عملے کے سفری اخراجات کی مد میں 2 ہزار سے 3 ہزار روپے تک چارج کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا شہری کووڈ ویکسین کی خوراک کے لئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال ( اے کے یو ایچ ) کے اس نمبر پر (021) 111 911 911 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے کووڈ ویکسین دینے کی مہم جاری ہے۔ کووڈ 19 کی ویکسین 60 سے بڑی عمر کے لوگوں اور طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کا انجیکشن لگوایا تھا جبکہ کچھ روز قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک لی تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران نے قوم سے اپیل کی کہ وہ وبائی امراض کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Related Posts