اسلام آباد:شہر اقتدار میں تھانہ کھنہ کی حدود سے خاتون لاپتہ،لواحقین پریشان،وفاقی پولیس کی جانب سے حدود کا تنازعہ بناکر 9دن سے لواحقین کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ خاتون کہ بیٹے ایشون نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تین بھائی ہیں اور تھانہ کی حدود گارڈن ٹاؤن ضیاء مسجد کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
میری والدہ سیکٹر ایف ایٹ فور میں سعودی شہری کے گھر کام کرتی تھی، 11-03-2021 رات دس بج کر تیس منٹ پر میرے فون نمبر میری والدہ کی کال آئی کہ مجھے سینٹورس مال کے گیٹ نمبر ایک پر سے آ کر لے جاؤ،میں نے کہا میں گھر پر ہوں، تو میری والدہ نے کہا کہ شکریال پل کے نیچے میرا انتظار کرو۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








