سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام مساجد سے ذرائع آمدن معلوم کئے جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام مساجد سے ذرائع آمدنی معلوم کئے جائیں گے
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام مساجد سے ذرائع آمدنی معلوم کئے جائیں گے

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد سے اُن کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد سے اُن کے ذرائع آمدن معلوم کئے جائیں گے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔

محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد علمائے کرام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، جبکہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی طور پر صحیح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت میڈیا ہاؤسز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، ناصر حسین شاہ

Related Posts