آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

کینبرا:آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی پر شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔

کئی علاقوں میں مکانات، سڑکوں اور دیگر تنصیبات اور املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو چکی ہے۔جس کے باعث بہت سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو ساتھ ویلز سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں بھی ایک ڈیم بھر جانے کی وجہ سے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہفتے کی سہ پہر تک کم از کم پندرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی جا چکی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ابھی مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی مصنوعی سیارے شاہین سیٹ کو خلا میں بھیجنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا

Related Posts