کراچی: دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کے الزامات ،ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیا۔
ایم کیوایم مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ ایف آئی اے نے سیل کر دیاایف آئی اے نے ایم کیوایم کے مرکز کو دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ کے الزامات کے تحت سیل کیا۔
خورشید بیگم میموریل ہال اور سیکریٹریٹ بائیس اگست دو ہزار سولہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی سیل کیا تھا،ایم کیوایم مرکز سے آپریشن کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ بھی گیا تھا۔
خورشید بیگم سیکریٹریٹ پارک کی زمین پر قبضہ کر کے بنایا گیا تھا،خورشید بیگم ہال فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر آٹھ کے پلاٹ نمبر ایس ٹی تھری بی پر بنایا گیا تھا،خورشید بیگم میموریل ہال ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزازم ونگ کی رپورٹ کی بعد سیل کیا گیا۔
مذکورہ پلاٹ کے ایم سی نے انیس سو اٹھانوے میں لیز کیا تھا پلاٹ کے کے ایف کے نام پر ایمبولینس سروس اور اسپتال بنانے کے لئے لیا گیا تھا۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق خورشید میموریل سیکٹریٹ دہشت گردی کی وارداتوں کے لئئے استعمال ہوتا رہا ہے ایف آئی اے نے خورشید بیگم میموریل ہال کا قبضہ کسی کو بھی نہ دینے کی سفارش کی ہے۔