برلن:جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر کورونا کے خلاف اقدامات کے طور پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی زندگی کو پانچ دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یکم سے پانچ اپریل تک اس ایسٹر لاک ڈاؤن کے دوران عام طور پراجتماعی پابندی سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔ چانسلر میرکل نے 16 وفاقی ریاستوں کے سربراہان حکومت سے مذاکرات کے بعد اس امر پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران، جو معمول کے قواعد پہلے سے نافذ ہیں، وہ 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔ چانسلر میرکل نے جرمنی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی سنگین صورتحال سے خبر دار کیا ہے۔