نیہا ککڑ کی ہولی پر شوہر کے ساتھ سوئمنگ پول میں پارٹی ،ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

neha kakkar pool party

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی اپنے شوہر روہن پریت اور دوستوں کے ہمراہ ہولی کے موقع پر سوئمنگ پول میں پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے کمنٹس کا انبار لگا دیا۔

ہندو ؤں کے تہوار ہولی کے موقع پر بھارتی گلوکارہ نیہاککڑ نے اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول میں پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ” ماروں پچکاری ہو کے لیفٹ، ہوکے رائٹ، ہولی فن ود فیملی، سانگ تیرا سوٹ۔

گلوکارہ نیہا ککڑ کی اپنے شوہر اور دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں پارٹی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ہولی کو رنگوں کا تہوار سمجھا جاتا ہے اور فنکاروں کی طرف سے بھی اس موقع پر پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتاہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Neha Kakkar (Mrs. Singh) (@nehakakkar)

 

نیہا ککڑ اور ان کے شوہرروہن پریت نے ہولی پر پول پارٹی کااہتمام کیا جس میں دونوں میاں بیوی اٹھکیلیاں کررہے ہیں جبکہ ان کے دوست بھی سوئمنگ پول میں بھرپور انجوائے کررہے ہیں۔

معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے اکتوبر2020 میں روہن پریت سنگھ سے شادی کی تھی تقریب میں صرف گھروالوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی

Related Posts