اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کراچی والوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں شہرقائد کے مکینوں کو 450 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر شیئر کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ جامشورو سے کے ڈی اے اسکیم 33 تک ٹرانسمیشن لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
Alhamdulliah another achievement of PTI Govt and good news for Karachi for coming summer to get additional 450 MW as NTDC has completed the rehabilitation/upgradation of the existing 220 kV double circuit transmission line (130 km long) from Jamshoro to KDA-33.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) March 27, 2021
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کو مکمل کرلیا ہے، جس کی مدد سے رواں سال موسمِ گرما میں کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی میسر ہوگی۔
130km 220 kV Jamshoro to KDA-33 transmission line is expected to b energized on or before 31st March 2021
Completion of this transmission infrastructure shall result increase power supply of 450 MW from national grid to the KE network during summer months when load demand is high— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) March 27, 2021
وفاقی وزیر عمر ایوب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’جامشورو سے کراچی تک 130 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعد 31مارچ سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’منصوبے کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک پاور کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی جبکہ کراچی الیکٹرک (کے ای) کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک ایکٹ 2021 پاکستانی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا، رحمان ملک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








