پاکستانی ستارے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹک ٹک مارچ میں پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Tuk Tuk March

کراچی: پاکستان کی معروف شخصیات نے ایک فلاحی ادارے کے زیراہتمام ٹک ٹک مارچ میں خیر سگالی کیلئے شرکت کرکےمعذور افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

نیٹ ورک آف آرگنائزیشن ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبیلٹیز، پاکستان کی اس تقریب کا آغاز عمیر احمد کے تعارف سے ہوا اور ایک پینل ڈسکشن کی میزبانی حسن شہریاریاسین نے کی۔

Tuk Tuk March

ٹک ٹک مارچ کے پینلسٹ میں ماہرہ خان ، وسیم اکرم ، صنم سعید ، مایا علی ، عائشہ عمر ، ہمایوں سید ، فیروز خان اور بلال اشرف جیسے مشہور نام شامل تھے۔

اس مباحثے میں بنیادی طور پر ٹک ٹک مارچ کے مقصد اور معذور افراد کے لئے مزید مواقع کیسے مہیا کرنے ہیں اس بات کا احاطہ کیا گیا،ٹک ٹک ٹیم کے رکن عمران گھانچی نے اپنی کہانی سنائی کہ انہوں نے معذور افراد کے لئے قابل رسائی رکشہ کو کس طرح تیار کیا۔

Tuk Tuk March

تقریب میں کورونا ایس او پیز کی پیروی کی گئی جس میں ماسک پہننا ، معاشرتی دوری شامل ہیں۔

این او ڈبلیو پی ڈی پی معذوروں کوباوقار زندگی جینے اور عزت کیساتھ روزگار کرنے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کی تعلیمی اور معاشی بااختیار کاری کے کیلئے کام کرتا ہے۔

Tuk Tuk March

اس طرح یہ پروگرام معذور افراد کی روزی روٹی اور نقل و حمل کے حق کے لئے منعقد کیا گیا ، اس پروگرام میں ستاروں کی شرکت کا مقصد معذورافراد حقوق کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

 

Related Posts