کراچی: پاکستان کی معروف شخصیات نے ایک فلاحی ادارے کے زیراہتمام ٹک ٹک مارچ میں خیر سگالی کیلئے شرکت کرکےمعذور افراد کی حوصلہ افزائی کی۔
نیٹ ورک آف آرگنائزیشن ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبیلٹیز، پاکستان کی اس تقریب کا آغاز عمیر احمد کے تعارف سے ہوا اور ایک پینل ڈسکشن کی میزبانی حسن شہریاریاسین نے کی۔

ٹک ٹک مارچ کے پینلسٹ میں ماہرہ خان ، وسیم اکرم ، صنم سعید ، مایا علی ، عائشہ عمر ، ہمایوں سید ، فیروز خان اور بلال اشرف جیسے مشہور نام شامل تھے۔
اس مباحثے میں بنیادی طور پر ٹک ٹک مارچ کے مقصد اور معذور افراد کے لئے مزید مواقع کیسے مہیا کرنے ہیں اس بات کا احاطہ کیا گیا،ٹک ٹک ٹیم کے رکن عمران گھانچی نے اپنی کہانی سنائی کہ انہوں نے معذور افراد کے لئے قابل رسائی رکشہ کو کس طرح تیار کیا۔

تقریب میں کورونا ایس او پیز کی پیروی کی گئی جس میں ماسک پہننا ، معاشرتی دوری شامل ہیں۔
این او ڈبلیو پی ڈی پی معذوروں کوباوقار زندگی جینے اور عزت کیساتھ روزگار کرنے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کی تعلیمی اور معاشی بااختیار کاری کے کیلئے کام کرتا ہے۔

اس طرح یہ پروگرام معذور افراد کی روزی روٹی اور نقل و حمل کے حق کے لئے منعقد کیا گیا ، اس پروگرام میں ستاروں کی شرکت کا مقصد معذورافراد حقوق کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








