سندھ حکومت کا آئس، کرسٹل، شیشہ اور کوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Cabinet approves appointment of Murtaza Wahab as Administrator Karachi

کراچی: سندھ حکومت نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئے خطرناک ہیں۔

مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز، ریجنل ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس اورآئی جی سندھ کوخط لکھ دیا۔

مشیرقانون نے خط میں کہا ہے کہ سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئے خطرناک ہیں، ان سے متعلق سیکیورٹی اداروں کوکاروائی کیلئے قانون کی ضرورت تھی۔

کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، 12فروری کواس ایکٹ کانوٹیفکیشن بھی کیاگیاتھا، ایکٹ میں ترمیم کرکیسزائیں اورجرمانے کاتعین کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

سندھ میں منشیات کی نقل وحرکت کوروکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔یاد رہے رواں سال جنوری میں سندھ اسمبلی نے آئس کو منشیات قرار دیتے ہوئے خرید، فروخت اور استعمال پر پابندی اور سزاؤں کا بل منظور کرلیا تھا، آئس استعمال اور فروخت کرنے والے کوعمر قید اور10 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔

Related Posts