کیف:یوکرائن کی حکومت کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے یوکرائنی صدر وولوڈے میر زیلینسکی نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے۔
ترک صدر نے موجودہ صورتحال میں کشیدگی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس تنازعے کا حل منسک معاہدے کے مطابق تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔
صدر ایردوآن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کئی بین الاقوامی معاملات پر اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یوکرائن نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ روس کی طرف سے سرحد پر مزید فوجیں لگانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔تاہم روس کو ہوش مندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔