جوہانسبرگ:جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے ہیرو بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے۔
محمد رضوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ سیریز کی طرح جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست سے دوچار کریں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ سیریز کا جیت سے آغاز کرنا اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے۔قومی وکٹ کیپر بیٹسمین جو 3 ایک روزہ میچوں میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے تاہم میچ میں انہوں نے ساری کسر پوری کردی۔
محمد رضوان نے پہلے میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی بلے باز محمد رضوان نے ایک طرف سے وکٹ نہ گرنے دی جبکہ دوسرے طرف سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جو بابر اعظم سے شروع ہوا تھا وہ فہیم اشرف تک جاری رہا۔تاہم پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔