لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 1378مقدمات درج

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 1378مقدمات درج
لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 1378مقدمات درج

لاہور میں ماسک نہ پہننے اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 ہزار 378 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 704 جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 674مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ مجموعی طور پر 1378 مقدمات درج ہوئے۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیشِ نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرائیں گے۔ لاہور پولیس، ضلعی حکومت اور محکمۂ صحت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی نگرانی کیلئے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ حکومت کاروباری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کرے گی۔ کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بینک ڈکیتی، ملزمان نے درجنوں لاکرز کا صفایا کردیا

Related Posts