حریم شاہ دلہن بن گئیں ، شادی کے کپڑوں میں ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Hareem Shah’s latest bridal shoot hints at her getting hitched

مشہور ٹِک ٹِاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں دلہن کے لباس میں شوٹ ہونیوالی ویڈیو میں شادی کا اشارہ دے دیا ہے۔

متنازعہ ویڈیوز کے حوالے سے مشہور مشہور ٹِک ٹِاک اسٹار حریم شاہ ایک نئی ویڈیو میں دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک پر حریم شاہ کے نام سے مشہور ہونے والی فضہ حسین نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس کے مطابق حریم شاہ اسلام آباد کے علاقے ای الیون 3، اومنی آرکیڈ میں رہ رہی تھیں جب ان کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک سے معاشرے میں فحاشی پھیلتی ہے، حریم شاہ

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حریم شاہ کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے جو شوٹنگ کیلئے 6 روز قبل 16 مارچ کے روز وفاقی دارالحکومت پہنچیں جن پر 2 روز بعد 18 مارچ کو 2 نامعلوم افراد نے فلیٹ میں گھس کر تشدد کیا۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی ہی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کرایا ،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں نے مجھے فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا اور بعد میں فون کرکے دھمکیاں دیں۔

Related Posts