بابراعظم تکنیکی طور پر کوہلی سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں، عاقب جاوید

تازہ ترین

تازہ ترین

بابراعظم تکنیکی طور پر کوہلی سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں، عاقب جاوید
بابراعظم تکنیکی طور پر کوہلی سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں، عاقب جاوید

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ماہرانہ رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک سے سیکھ کر بیٹنگ میں مزید نکھار لا سکتے ہیں۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں کہا کہ 26 سالہ کرکٹر بابر اعظم کو ویرات کوہلی جیسی فٹنس رکھنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔اس سے انہیں مزید فائدہ حاصل ہوگا۔

پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پاس اسٹروکس کھیلنے کے لیے زیادہ تکنیک ہے تاہم وہ بابر اعظم کی تکنیک سے اپنی بیٹنگ مزید بہتر کرسکتے ہیں۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ بابر کو بیٹنگ کرتا دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ان کی اننگز میں کوئی کمزوری نہیں، جیسے ہم سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ میں دیکھتے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ویرات کوہلی سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی 20 میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts